کرگل /منصور حسن بیگ/دنیا بھر کی طرح ضلع کرگل میں حضرت امام حسین ؑ کی ولادت کے موقعہ پر تقاریب منعقد ہوئیں ۔اس سلسلے میں مکاتب صاحب الزمان ایجوکیشنل سٹڈی سنٹر لنکرچے اورلداخ یتیم ٹرسٹ لنکرچے کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے حضرت امام حسین ؑ کی حیات طیبہ اور آپ ؑ کی دین اسلام کی خاطر قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے لوگوں کو نصیحت کی کہ وہ حضرت امام حسینؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور امت مسلمہ میں اتحاد کیلئے کام کیاجائے ۔وہیں مکاتب حیدریہ لنکر چے میں بھی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔اس تقریب کا اہتمام انجمن صاحب الزمان مکاتب حیدریہ کی طرف سے کیاگیاتھا۔اس موقعہ پر مولانا سید جعفررضوی نے خطاب کیا ۔اس دوران مرکز تبلیغ مکتب امام رضا سانکو میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد رضوی نے حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔کرگل میں ہر سال یہ دن نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایاجاتاہے اور اس سلسلے میں دونوں بڑے اداروں امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور اسلامیہ سکول کرگل میں تقاریب ہوتی ہیں ۔