عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرووں کی بہادری اور قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے کرگل جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر پین انڈیا D5 موٹرسائیکل مہم شروع کی جو دھنوشکوڈی، دوارکا، دنجن، دہلی سے شروع ہو کر دراس میں ملتے ہیں۔پانچ افسروں، چار جے سی اوز اور سترہ سپاہیوں پر مشتمل اس مہم کو کور آف ملٹری پولیس کی خواتین سواروں سمیت 26 جون کو نئی دہلی کے نیشنل وار میموریل سے جھنڈی دکھا کر دہلی سری نگر کے راستے شمالی روٹ A پر روانہ کیا گیا اور کرگل وار میموریل، دراس پر اختتام پذیر ہوا۔سری نگر پہنچنے سے پہلے D-5 مہم نے آرمی گڈ ول اسکول، وازور کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی تھی، جس کا مقصد کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کے بہادروں کی طرف سے دی گئی عظیم قربانیوں کے بارے میں نوجوان ذہنوں میں بیداری لانا تھا۔