مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//گورنمنٹ مڈل سکول چک پورہ کارہامہ میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم 14سالہ عذیر نبی حجام ولد غلام نبی حجام کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر زبردست وائرل ہوگئی جس میں عذیر نبی کو کاندھے پر کرکٹ سامان سے لدی ایک بوری اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔عذیر نبی حجام اپنے دیگر نو ساتھیوں کے ساتھ نزدیکی مقبوضہ اہل اسلام کے ایک چھوٹے حصے میں گزشتہ چار سال سے معمولی نوعیت کے کرکٹ بیٹ اور پلاسکٹ بلے سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔ چونکہ عذیر نبی حجام کی ٹیم غریب بچوں پر مشتمل تھی جو کہ اچھا سا کرکٹ بیٹ اور دیگر سامان خریدنے کیلئے گزشتہ چار سال سے پاکٹ منی اور عیدی جمع کررہے تھے تاکہ کرکٹ سامان خرید سکے ۔ ایک ہفتے قبل ہی اس ٹیم نے اپنی پاکٹ منی سے کرکٹ سامان تو خرید لیا مگر کرکٹ سامان کٹ کیلئے ان کے پاس رقم موجود نہ تھی ۔اس ٹیم کو جب کرکٹ کھیلنے جانا ہوتا تھا تو وہ سارا سامان چاول کی بوری میں لے کر چلے جاتے تھے اسی دران عذیر کے کاندھے پر کرکٹ سامان سے لدی بوری کا ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالا گیا جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔عذیر کے والد غلام نبی حجام نے بتایا کہ میرے بیٹے کو جنون کی حد تک کرکٹ کھیلنے کا شوق ھے تاہم اس کوحوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔عذیر نبی کا کہنا ھے کہ وہ کرکٹ میں آگے جانا چاہتا ہے جس کیلئے وہ زبردست محنت کرتاہے اور اُسے امید ھے کہ ایک دن وہ منزل پالے گا ۔ادھر ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ نے انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کے بعد تحصیل آفس کارہامہ کے ذریعے عذیر نبی کو کرکٹ سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے کٹ بیگ فراہم کرایا جس پر ننھے کرکٹر عذیر نبی نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کا شکریہ ادا کیا۔