بانڈی پورہ //اتوار کو بعد نماز مغرب دارلعلوم رحیمیہ میں طلبہ و عملہ اپنے قدیم مدرسہ اور مسجد کے احاطہ میں افطاری اور نماز تروایح کی تیاری میں مشغول تھے کہ اس دوران ہندو پاک کرکٹ میچ کے نتیجے میں سڑکوں پر نوجوانوں نے پٹاخے سرکے۔دارلعلوم رحیمیہ کے ایک بیان کے مطابق اس صورتحال کے بعد ادارہ کے قدیم حصہ سے متصل آرمی کے سپلائی کیمپ کے اندر سے مدرسہ اور مسجد کے احاطہ پر پتھراؤ ہوا ۔ ناظم دارالعلوم رحیمیہ نے فورسز کی اس حرکت پر اپنے شدید غصہ اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔بیان میں وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب حکومت اس درجہ بے بس ہو چکی ہے تو اس ظلم و زیادتی کی اخلاقی ذمہ داری کو قبول کرکے اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔