سرینگر/انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلہ کیس میں پوچھ تاچھ کی ہے۔
اس سے قبل حکام کے مطابق فاروق ای ڈی کے دفتر واقع چندی گڑھ میں پیش ہوئے جہاں ان کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے۔
فاروق عبد اللہ کا بیان منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قلمبند کیا جارہا ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی طرف سے معاملے کا نوٹس لینے کے بعدای ڈی نے منی لانڈرنگ کا ایک کیس درج کررکھا ہے۔
سی بی آئی نے پہلے ہی کروڑوں روپے کے اس گھپلہ کیس میں فاروق عبد اللہ کیخلاف چارج شیٹ پیش کر رکھا ہے۔