نیوز ڈیسک
نئی دہلی// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن فنڈ گھوٹالہ کے سلسلے میں ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ جب کیس عدالت میں آئے گا تو وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ عدالت نے چارج شیٹ پر فاروق عبداللہ اور دیگر کو 27 اگست کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔31 مئی کو این سی سربراہ سے تین گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ڈاکٹر فاروق اس سے قبل 2019 میں اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے تھے۔