سرینگر// مرکزی تفتیشی ایجنسی’’سی بی آئی‘‘ نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا مبینہ گھپلاسازی میں بیان قلمبند کیا۔جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ طور پر فنڈس میں خر برد کے معاملے میں تحقیقات کر رہی مرکزی تفتیشی ایجنسی’’سی بی آئی ‘‘ نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان ریکارڑ کیا۔یہ کیس ایسو سی ایشن میںمبینہ فنڈ میں113کروڑ روپے کا خرد برد سے متعلق ہے،جبکہ ڈاکٹر عبداللہ کے پاس ہی اس وقت کرکٹ ایسو سی ایشن کی کما ن تھی،اور یہ سال2012میں منظر عام پر آیا تھا۔ایجنسی نے ڈاکٹرفاروق کی پوچھ تاچھ سے متعلق کوئی تفصیلات فرہم کرنے سے معذرت ظاہر کی،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کا بیان حال ہی میں قلمبند کیا گیا۔ سی بی آئی نے یہ کیس سال2015میں جموں کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت سے ریاستی پولیس سے حاصل کیا تھا،جبکہ اس سے قبل اس کیس کی تحقیقات پولیس کی خصوصی ٹیم نے3برسوں سے کیا۔