لاہور/واپڈا کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی میں چیمپئن بنوانے کا انعام، کرکٹر سلمان بٹ، محمد عرفان اور محمد آصف کو اٹھارویں گریڈ دے دیا گیا۔ کامران اکمل کی تنخواءو مراعات بھی دوگنی کر دیں گئیں۔سلمان بٹ کی کپتانی میں واپڈ ا نے قائد اعظم ٹرافی دو ہزار سولہ سترہ کا ٹائٹل جیتا تھا، اوپنر سلمان بٹ نے حبیب بینک کے خلاف فائنل کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں تھیں، واپڈا کے کوچنگ سٹاف کے بھی وارے نیارے ہو گئے، سب کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔ رواں سیزن میں بھی سلمان بٹ ہی واپڈا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔