جموں//ریاست کے دیگرحصوں کی طرح خطہ جموں میں بھی کروہ چوتھ کاتہوارعقیدت واحترام سے منایا۔اس تہوارکے موقعہ پرہندوخواتین اپنے شوہرکی لمبی عمرکیلئے برت رکھتی ہیں ۔حسب روایت جموں میں خواتین نے برت رکھ کراپنے شوہرکی لمبی عمراورسلامتی کیلئے دعائیں کیں اوردیررات کوچاندکے سامنے چھاننی میں سے اپنی پتی کادیدارکرکے ا س کے ہاتھوں پانی پی کربرت ختم کیا۔اس دوران خواتین نے خصوصی اجتماعی پوجاپاٹھ اوردعائوں کااہتمام کیاتھا۔