عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کرائم برانچ نے میسرز فیوچر میکر لائف کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ حسارکے منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر (ڈی آئی آر) اور دیگر پروموٹروں کے خلاف مجرمانہ سازش اور جموں کے کئی لوگوں کے ساتھ ان کی رقم دوگنی کرنے کے بہانے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ کرائم برانچ جموں میں دھوکہ دہی کے شکار افراد کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جو جموں کے رہائشی ہیں، جس میں ایم ڈی بنسی لال، اور میسرزفیوچر میکر لائف کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ حصار، ہریانہ کے ڈائریکٹر رادھے شیام اور مہاراشٹر اور جموں سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے پروموٹرز یعنی نتن پٹیل، پارٹنر رشی کیش، اتم کرن، دھیرج گنگل، راجندر سنگھ، سچن لمبھدھا پر الزام لگایا گیا تھاکہ انہوں نے مجرمانہ سازش رچی اور ان سے ڈبل رقم فراہم کرنے کے بہانے دو سے زیادہ کروڑ روپے دھوکہ دہی سے اینٹھنے کالزام لگایا۔ شکایت موصول ہونے پر ابتدائی جانچ کی گئی اور گہرائی سے تحقیقات کے لیے کیس درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کرائم جموں، بینم توش نے تصدیق کی کہ جموں اور مہاراشٹر کے ایم ڈی اور ڈائریکٹر سمیت چھ دھوکہ بازوںکے خلاف پولیس سٹیشن کرائم برانچ جموں میں میسرز فیوچر میکر لائف کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ حصار، ہریانہ پر120بی اور420آر پی سی کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔