سری نگر//کووڈ-19کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعدسکمز’ میڈیکل یونیورسٹی‘ نے 17 جنوری سے ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔
میڈیکل فیکلٹی شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سرینگر کے ڈین کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے اور اس کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں متعلقہ افراد کی معلومات کے لیے مطلع کیا گیا ہے ، " سکمز میڈیکل یونیورسٹی کے 17 جنوری 2022سے شیڈول تمام امتحانات کو اگلے احکامات تک موخر کر دیا گیا ہے"۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا، "یہ فیصلہ کویڈ-19کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مذکورہ امتحان کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے SKIMS کی آفیشل ویب سائٹ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔