ابن آدم بے آداب ہے
کرونا خُدا کا عذاب ہے
بہتر ہے کہ تُو راہِ خدا اپنالے
ورنہ مصیبت تو بے حساب ہے
دِل کی نہ ماحول کی صفائی
بندے کے لئے بند قصائی
پھر آمدِ کرونا پہ شور کیسا
یہ فقط اپنے ہاتھوں کی کمائی
عدُو چھوڑ، عداوت چھوڑ
فطرت سے بغاوت چھوڑ
عذابِ کرونا توٹل سکتا ہے
نفس چھوڑ، نفس کی حمایت چھوڑ
بارُود کی بدبو بے نام کردے
انساں کو میسر انسانیت کا جام کردے
طوفانِ کرونا تو کچھ بھی نہیں
تو محبت کی خوشبو عام کردے
موبائل نمبر؛9419166320