رام بن//فاضل ڈپٹی کمشنر رام بن انگریز سنگھ نے 28کلو میٹرلمبی کرول۔کُمیت سڑک کا طویل دورہ کرکے سڑک کی تعمیر سے ہوئے عوامی جائیداد بشمول مکانات، زمین اور درختوں کو ہوئے نُقصان کا جائزہ لیا۔اُنکے ہمراہ اے سی آر، ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی ،سی ایچ او اور ڈی ایف او بھی تھے۔اپنے دورہ کے دوران اُنہوں نے سڑک کی تعمیر سے ہوئے نُقصان کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ تحصٰلدارون سے جانچ کی رپورٹ اورزمین اور جائیداد کو ہوئے دیگر نُقصان کاتخمینہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔یک روزہ دورہ کے دوران ہالا ،جھاٹگلی، نیلنا، ناتنہاور کُمیت کے متعدد وفود اے ڈی سی سے ملاقی ہوئے اور اُنہیں تعمیری ایجنسی سے ہوئے نقصان کی جانکاری دی۔اسکے علاوہ لوگوں نے دیگر مطالبات جن میں تعلیم، صحت، بجلی اور پانی کی سپلائی۔ ویٹرنری،سڑکوں کا رابطہ اور نائب تحصیلدار دھندریٹھ کا دفتر کرول سے حالا دھندریٹھ منتقل کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا ۔کُمیت کے مکینوں نے گھاری گھاٹ ور دھندلا گھراٹ پر پُل تعمیر کرنے کا مطالبہ پیش کیا ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے بی ڈی او راج گڑھ کو یہ پُل ایم جی نریگا کے تحت تعمیر کرنے کی ہدایت دی اور نائب تحصیلدار دھندریٹھ کو فوری طور سے دفتر حالہ دراٹھ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے کرول۔ کُمیت سڑک تین مہینوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی،تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔