کرن نگر میں سٹورکا افتتاح

Mir Ajaz
2 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//سماعت کے آلات فراہم کرنے والی معروف کمپنی Signia نے سرینگر میں اپنے سٹور کا افتتاح کیا ۔برلینٹ سائونڈ گلیکسی (BSG)نامی یہ سٹور کرن نگر سرینگر میں واقع ہے۔ملک میں اپنی نوعیت کا یہ 10واں اسٹور جدید سہولیات سے لیس ہے جو سماعت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے ۔سٹور کا افتتاح پدم شری ڈاکٹر انورادھا پوڈوال کی موجودگی میںWS Audiology انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی اویناش پاورنے کیا، جس کے بعد قوت سماعت سے محروم یا کمزور بچوں میں سماعت کے آلات کو مفت تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر اویناش پاور نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 6.3 فیصدآبادی کسی نہ کسی قسم کی سماعت کی کمی کا شکار ہے اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مداخلت کی ضرورت ہے۔پوڈوال نے کہا’’حل دستیاب ہونے کے باوجود، صرف 20فیصدمتاثرہ افراد کو سماعت کے آلات تک رسائی حاصل ہے اور سماعت کا نقصان آج انسانوں میں سب سے زیادہ عام حس کی کمی ہے۔ہیئرنگ ہیلپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جان زرگر نے کہا’’سرینگر میں برلینٹ ساؤنڈ گلیکسی سینٹر کا افتتاح کرنا سماعت کی کمیونٹی کی حمایت کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف سماعت کے آلات سے متعلق آگاہی اور بدنامی کو کم کرے گا بلکہ سرینگر کے لوگوں کو جامع اور ذاتی نوعیت کی سماعت کی دیکھ بھال کے حل بھی فراہم کرے گا‘‘۔

Share This Article