سرینگر//کرن نگر میںبدھ کو اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب گذشتہ روز ہوئی جھڑ پ کی جگہ پولیس نے بارودی شل برآمد کرکے اسے موقعہ پر ہی ناکار بنایا۔ جس دوران بارودی شل زور دار دھما کے کے سا تھ پھٹ گیا ۔پولیس نے اس عمارت کی طرف جانے والے راستوں کو پہلے ہی سیل کردیا تھا جہاں گذشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی ۔علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ما حول پھیل گیا جب جھڑ پ کی جگہ زیر تعمیر عمارت میں با رودی شل زور دار دھما کے سا تھ پھٹ گئی تا ہم اس دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہو نے کے با رے میں کو ئی اطلاع نہیں ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران پولیس نے عمارت سے ایک شل برآمد کیا جسے بعد میں موقعہ پر ہی ناکار بنایا گیا ۔واضح رہے کہ پولیس کی جا نب سے پہلے ہی ایڈوائزری جا ری کر کے لو گوں سے تلقین کی گئی تھی کہ وہ جھڑپ کی جگہ پر اس وقت تک جا نے سے پر ہیز کریں جب تک نہ عمارت کی بھر پور تلا شی لی جا ئے اور یہ بات یقینی بنا ئی جا ے کہ عمارت کے اندر اب کو ئی خطرہ نہیں ہے ۔پو لیس نے پہلے ہی علا قے کی ناکہ بندی کی تھی اور کسی بھی شہری کو اس علاقے سے گزر نے کی اجا زت نہیں دی جا رہی تھی ۔