گاندربل//بٹہ مالو بس اڈے کی منتقلی کے بعد اب کرن نگر سومو سٹینڈ کو بھی پامپورہ منتقل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاندربل اور کنگن کے مسافروں کو شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے خلاف کنگن میں زبردست احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں شامل افراد کے مطابق کنگن اور گاندربل سے جومسافر سومو گاڑی میں سرینگر جاتا ہے، اسے صفاکدل میں اترکر کر آٹو رکھشا کے ذریعے لال چوک،صدر ہسپتال اور دوسری جگہوں پر جانا پڑتا ہے جس سے زیادہ وقت اور اضافی کرایہ کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے جب کہ واپسی کی صورت میں پارمپورہ جانا پڑتا ہے۔احتجاج میں شامل کنگن سومو گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سالوں سے کنگن اور گاندربل کے لئے سومو سروس کرن نگر سے چلتی تھی اب سومو سٹینڈ کوکرن نگر سے پارمپورہ منتقل کیا گیااور ہمارا مطالبہ ہے کہ سومو سٹینڈ کرن نگر میں ہی رکھا جائے ۔