سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر اور پولیس نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ کرن نگر میں اس جگہ پر جانے سے گریز کریں جہاں فورسز اور جنگجوئوںکے درمیان جھڑپ ہوئی ۔اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پولیس نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ کرن نگر میں ملبہ ہٹانے تک اس جگہ تک جانے سے گریز کریں جہاںجھڑپ ہوئی کیونکہ ملبے کے نیچے بارودی مواد موجود ہونے کے خدشات کو خارج از امکان قرا ر نہیں دیا جا سکتا اور بارودی شلوںکے پھٹنے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا احتمال ہے ۔پولیس نے جائے واردات کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس جگہ کی طرف جانے کی کوشش نہ کریں ۔اس دوران منگل کی شام پائین شہر میں پولیس کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے ہٹتے ہی نالہ مار روڑ ، نوا کدل ، حبہ کدل میں نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے ۔