کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گاوں میں بدھ کے روز محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کا ایک 45 سالہ لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ محکمہ بجلی کا لائن مین جس کی شناخت فیاض احمد شاہ (45) ولد محمد یوسف شاہ کے طور پر ہوئی، جو کہ کلم کا رہائشی تھا، بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کی زد میں آ گیا۔
زخمی لائین مین کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔