گاندربل//ارشاد احمد// بٹہ وینہ گاندربل میں 40 سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔تین بچوں کی ماں 40 سالہ طوطا بیگم زوجہ عبدالحمید لون اس وقت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جب نماز فجر کے وقت غسل خانے میں بجلی کی تار یں گری ہوئی اگرچہ گھروالوں نے اسے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس موقع پر علاقہ میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی پورا علاقہ ماتم کدے میں بدل گیا۔