جموں//کوئلہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری سریش کمار اوروزارتِ صنعت کے جوائنٹ سیکرٹر ی منوج کمار دیویدی نے یہاں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔یہ دونوں افسران مرکزی ٹیم کے ممبران ہیں جو 500اور 1000روپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کئے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے دورے پر ہے۔دونوں حکام نے گورنر کے ساتھ ریاست میں نوٹ بندی کے بعد پید ا شدہ صورتِ حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔