سرینگر//کرناہ کے نہچیاں گائوں میں کل اْس وقت صف ماتم پچھ گئی جب ایک نوجوان بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ سوموار کو اپرنہچیاں کرناہ کا رہنے والا شکور احمد ولد نواب الدین چیچی 2بچوں کا والد اپنے گھر میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو ا۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے اْسے وہاں سے ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔شکور احمد کی لاش جب اْس کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
انٹرنیٹ خدمات دوسرے روز بھی معطل