سرینگر //کرناہ کے درنگلہ کا بجلی ٹرانسفامر پچھلے 2ماہ سے جبکہ کنڈی بیلہ اور ملدیال محلہ کا بجلی ٹرانسفامر 1ماہ سے خراب ہے جس کے نتیجے میں یہ علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹرانسفامروں کی مرمت کے حوالے سے اقدمات نہیں کئے جارہے ہیں ۔درنگلا کے ایک شہری عبدلراشید کھوکھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا لیکن بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس دوران جمعرات کو درنگلا کے لوگوںنے محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔ادھر کنڈی بالا کے بیلہ اور ملدیال محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ پچھلے ایک ماہ سے اندھیرے میں ہیں۔لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے کہ ان علاقوں کے بجلی ٹرانسفامروں کو ٹھیک کر کے لوگوں کی مشکلات کا ازلہ کریں تاکہ انہیں پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔