کپوارہ//ضلع انتظامیہ کپوارہ نے جمعرات کو عوام کی سہولیت اور لاک ڈاﺅن کامیاب بنانے کیلئے ضلع کے کرنا ہ علاقے میں قائم ریڈ زون میں موبائیل اے ٹی ایم سروس کا آغاز کیا تاکہ عام لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ اقدام جموں کشمیر بینک اور خدمت مراکز کے اشتراک سے اٹھایا گیا تاکہ لوگوں میں نقد روپیوں کی کمی کا ازالہ کیا جاسکے۔
اس اقدام کا ایک مقصد یہ بھی تھاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جاری لاک ڈاﺅن کو سختی سے نافذ کیا جاسکے اور لوگوں کو اُن کے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔مقامی لوگوں نے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ان موبائیل اے ٹی ایموں سے لوگوں نے کم و بیش دو لاکھ روپے نکالے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولیت کیلئے یہ سروس جاری رہے گی۔