سرینگر // کرناہ انتظامیہ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر سفر کرنے کے دوران موسم کی جانکاری حاصل کریں اور محکمہ کی جانب سے دی جارہی ہدایات پر بھی عمل کریں ۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر الیاس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کرناہ کے لوگوں سے کہا کہ وہ خراب موسم کے دوران اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ شاہراہ پر پسیاں اور پتھر گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو کوئی ضروری کام جیسے امتحان میں شامل ہونا ہو،یا پھر ڈاکٹر کے پاس جانا ہو ،تو وہ صاف موسم کے دوران تین چار دن پہلے اپنی منزل کو روانہ ہوجائیں ۔شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بھی کہا گیا کہ وہ شاہراہ پر چلنے کے دوران پہیوں کو چین باندھ کر چلیں ، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ پر چھوٹی نجی گاڑیوں چلانے سے پرہیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موسم کی جانکاری کیلئے نیچے دئے گے نمبرات جن میںایس ایچ او کرناہ کے فون نمبرات 7051404924.7051404925ایس ایچ او کرالپورہ 7051404918.7051404919اور تحصیل آفس کرناہ کے فون نمبرات 9797125015پر رابطہ قائم کریں۔