کرناہ //سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر اویس نے کرناہ سب ضلع ہسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر 4 ڈاکٹروں سمیت 9پرامیڈیکل ملازمین کو معطل کرنے کی سفارشات اعلیٰ حکام کو پیش کیں ۔اس دوران انہوں نے ہسپتال میں صحت وصفائی کے فقدان پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلاک میڈکل افسر ٹنگڈار کو ہسپتال میں صحت وصفائی کے حوالے سے مزید اقدمات کرنے کی ہدایت دیں ۔معلوم رہے کہ ائی اے ایس ڈاکٹر اویس نے کرناہ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ تعینات ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کرناہ سب ضلع ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔