سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ میں ایک 20سالہ نوجوان منگل کو پہاڑی سے گر آئے ایک پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ موسم کی شدید خرابی کے باعث علاقے کے پہاڑوں سے پتھر کھسکنے لگے ہیں۔
یہ واقعہ کرناہ کے مرچھلاں ہیبکوٹ علاقے میں پیش آیا جہاں عامر شفیع ولد محمد شفیع پہاڑ سے گرنے والے ایک پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرئع کے مطابق 2005کے شدید زلزلے کے بعد سے معمولی بارش کے نتیجے میں بھی علاقے کے پہاڑوں سے چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر مقامی لوگ متاثر ہوتے ہیں۔