کرناہ //کرناہ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں 2 گاڑیاں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں ۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چنی پورہ مقام علاقے میں ایک آئی10 گرینڈ زیر نمبرJK01AB.5999اور ایک آلٹو 800 گاڑی زیر نمبر JK09A/7179سڑک پر کھڑی تھیں تو اس دوران گھاس سے بھری ہوئی ایک دوسری گاڑی بجلی کی ترسیلی لاین سے ٹکرا گئی جس کے سبب یہ واردات رونما ہوا ۔آتشزدگی کی اس واردات میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم جس ٹاٹا موبائل گاڑی میں گھاس بھرا ہوا تھا وہ وہ جلنے سے بچ گئی۔