کرناہ/شمالی کشمیر کے کرناہ میں کنٹرول لائن پر منگل کو بھارت اور پاکستان کی افواج کے بیچ اچانک شدید گولہ باری شروع ہوگئی۔مقامی ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولی باری کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ضلع کپوارہ میں پڑنے والے کرناہ علاقے میں آج اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا جب وہاں بھارت اورپاکستان کی افواج کے درمیان شدیدفائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔
عینی شاہدین کے مطابق گولہ باری کا سلسلہ ہر گذرنے والے منٹ کے بعدشدیدہوتا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں میں ڈر اورحوف کا ماحول قائم ہوگیا ۔
علاقے میں آناً فاناً تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہو گے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف پناہ لینے کیلئے دوڑ پڑے۔
اس دوران والدین بھی اپنے بچوں کو سکولوں سے بحفاظت لانے کیلئے دوڑ پڑے جس سے وہاں افرا تفری میں اضافہ ہوگیا ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا ۔