کرناہ //کرناہ کے نہچیاں اور حاجی ناڑ گائوں میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے تین دکانوں کو لوٹ لیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی علاقے میں چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں تاہم پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔مولوی بشیر احمد اور سجاد احمد کی دکان نہچیاں میں جبکہ نذیر احمد پرے کی دکان حاجی ناڑ میں اتوار اور سوار کی درمیانی رات کو لوٹ لی گئی ہے ۔ دکانداروں کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو بھی آگاہ کیااور اگرچہ پولیس نے کیس درج کئے ہیں لیکن چوروں کو پکڑنے میں کوئی بھی اقدمات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پچھلے 2ماہ سے لگاتار چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں لیکن پولیس چوروں کو پکڑنے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔