سرینگر// جہاں پہلے سے ہی کٹھن موسمی صورتحال کے باعث کرناہ کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے وہیں اب مواصلاتی نظام بھی ٹھپ ہونے سے علاقے میں عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ علاقے میں اس وقت نجی کمپنی ائر ٹیل کے علاوہ بی ایس این ایل کی سروس فراہم کی جاتی ہے تاہم دو دن قبل سادھنا ٹاپ پر نصب موبائل ٹاور میںشدیدبرف باری کی وجہ سے تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس سے علاقے کا مواصلاتی رابطہ بھی کٹ گیا ۔ ائرٹیل حکام کا کہنا ہے کہ سادھنا ٹاپ بند ہونے اور علاقے میں زیادہ برف جمع رہنے کے باعث وہ ٹاور کو ٹھیک نہیں کر سکتے ہیں اور شاہراہ کے بحال ہونے کے بعد ہی اس ٹاور سے سروس بحال ہو گی ۔