عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کپوارہ کے کرنا علاقے میں جمعہ کو مبینہ طور پر زیر تعمیر مکان سے گر کر ایک 55 سالہ شخص کی جان چلی گئی۔ متوفی کی شناخت منیر احمد ماگری ولد محمد یاسین ساکن ٹنگڈار، کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔کرناہ کے نوا گبرا میں آفتاب احمد کے زیر تعمیر مکان سے مبینہ طور پر گرنے کے بعد اس کو شدید چوٹیں آئیںتھیں۔ادھرچیک رام نگری شوپیان میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک معذور لڑکا نہر میں ڈوب کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ 12سالہ لڑکا محمد حسین ڈار ولد مشتاق احمد ڈارغلطی سے نہر میں گر گیا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیان لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔