عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ //شمالی کشمیر میںٹیٹوال کرناہ علاقے میں گوبی پوسٹ کے قریب ریالا مرچنا روڈ پر منگل کو ایک المناک حادثے میں دو فوجی جوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ اس واقعہ میں فوج کی ایک گاڑی شامل تھی جو ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوئی جب وہ سڑک سے پھسل کر نیچے گر گئی۔اس واقعہ میں فوج کے دو جوانوں نے اپنی جان گنوائی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے سری نگر کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا ۔مرنے والوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ٹنگڈارہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔