کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں دوران شب فائر بندی کی خلاف ورزی کے دوران سعید پورہ ٹنگڈار کی بزرگ خاتون شدید طور زخمی ہوئی ۔ سعید پورہ گائو ں میں جمعرات کو دوران شب ہند و پاک افواج نے فائر بندی کی خلاف وزری کے دوران ایک دوسرے کے فوجی پوسٹوں پر مارٹر شلنگ کی ۔فوجی کا کہنا ہے کہ دوران شب پاکستانی ریجرو ں نے ٹاڈ علاقہ میں وہا ں پر تعینات 20جا ٹ کی فوجی چوکیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی اور علاقہ میں رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ علاقہ میں اس قدر فائرنگ اور مارٹرشلنگ ہوئی کہ سعید پورہ کی پوری بستی اپنے گھرو ں میں سہم کر رہ گئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گولیو ں کی گن گرج اور دھماکو ں سے کرناہ اور اس کے ملحقہ علاقہ دہل اٹھے اور لوگ اپنے مکانو ں کے اوپری منزلو ں سے اتر کر نیچے کے منزلو ں میںپناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور مارٹر شلنگ کے دوران بارودی مواد سعید پورہ کے مرحوم غلام حسین کے مکان پر جا گرا اور وہا ں مکان میں سوئی غلام حسین کی بزرگ اہلیہ نو ر جہا ں شل لگنے سے شدید طور زخمی ہوئی جبکہ علاقہ میں کئی رہائشی ڈھانچو ں کو بھی جزوی نقصان پہنچ گیا ۔ ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ اب نو ر جہا ں کی حالت مستحکم ہے ۔کرناہ پولیس نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ دوران شب فائر بندی کی خلاف ورزی کے دوران ایک 65سالہ خاتون زخمی ہوئی تاہم کچھ ہی دیر کے بعد وہا ں حالات معمول پرآگئے ۔