کرناہ سیکٹر میں فائرنگ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
کپوارہ//شمالی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ شمالی کشمیر میں اوڑی کے بعدٹنگڈار سیکٹر میں پیر کی علی الصبح  2بجکر20منٹ پرپاکستانی فوج نے چھتہ کھادی سعید پورہ اور ٹاڈ کے علاقوں میں ہندوستانی فوج کی چوکیو ں کو نشانہ بنا یا ۔ ان علاقوں میں کافی دیر تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں آ س پاس کے علا قوں میں خوف طاری ہو ا لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔اس سے قبل اتوار کو اوڑی سیکٹر میں  پاکستانی فوج کی فائرنگ میں 3اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ادھر بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ایل او سی کے دورے کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے۔ایک سوزوکی وین کوٹلی کے علاقے گوئی سے ہجیرا آرہی تھی، جس کو دن کے 2 بجے مدرپور کے قریب بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔واقعے میں گاڑی میں سوار مشرف اقبال اور حافظ نویدزخمی ہوئے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *