اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔فوجی کا کہنا ہے کہ کرناہ کے حد متارکہ پر امروہی علاقہ میں تعینات فوج نے ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا جو اِس پار آنے کی کوشش میں تھا۔ فوج کے مطابق انہوں نے مشکوک نقل و حمل کو دیکھ کر ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ترجمان نے کہا کہ جو نہی فوج نزدیک پہنچ گئی تو جھا ڑیو ں میں چھپے ملی ٹینٹوں نے فوج پر گولیا ں چلائیں جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا۔
مارے گئے ملی ٹینٹ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ۔ادھر کرناہ میں حد متارکہ پر فوج نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سر حد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ 6جیک رائفل کے اہلکاروں نے کرناہ کے چھتکڑی علاقے میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا جو اس پار آنے کو شش کر رہا تھا ۔فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت محمد عارف ولد عبدالقیوم ساکن ناڈرجی تحصیل بانڈیاں ضلع مظفر آباد کے طور پر ہوئی ہے۔