نئی دہلی//کانگریس نے کہا کہ کرناٹک میں ایک پروگرام کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سے مودی حکومت کی کسان پالیسیوں سے متعلق جو سوال کئے گئے وہ اس کی اصلیت کی عکاسی کرتے ہیں اور بی جے پی کو اس سے تلملانا نہیں چاہئے ۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کر کے کہا ''کرناٹک کے کسانوں نے کھولی 'ڈھول کی پول' -مود¸ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ گھبرائے اور تلملائے امت شاہ نے دبائی آواز، بولے ''نہیں چلے گی ایسی بحث'۔کسان 'سچائی کا آئینہ' دکھاتے ہیں، تو شاہ ج¸ آواز دباتے ہیں، سوالوں کا جواب دینے سے منہ چراتے ہیں''۔ مسٹر سرجے والا نے ٹویٹ کے ساتھ مسٹر شاہ کی میٹنگ کا وہ ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کسان مسٹر شاہ سے سوال کر رہے ہیں۔ میٹنگ میں سوال کرنے والے کسانوں سے مائک چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ میٹنگ میں بی جے پی صدر سے حکومت کی کسان مخالف پالیسی پر سوال کرنے والے کسان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔وہ اس پروگرام میں کسانوں کے اکثر سوالوں کاجواب نہیں دے پا رہے تھے ۔