وجے واڑا// کرناٹک میں ضلع وجے واڑا کے کوٹیال گاوں میں ندی میں سیلاب آنے کے بعد اسے پار کرنے کی کوشش کررہی دو اسکولی طالبات کی ندی میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔پولیس نے آج بتایا کہ دو طالبات ایشوریہ سولنکر (09) اور گیتا (07) کل شام اسکول سے واپس آرہی تھیں اسی دوران ندی پار کرنے کی کوشش میں دونوں ڈوب گئیں۔ ایشوریہ ندی کے پانی کے ساتھ بہہ گئی جبکہ گیتا کو مقامی لوگوں نے ندی سے نکال کر وجے پورااسپتال پہنچایا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔راحت اور بچاو عملہ کو لاپتہ لڑکی کی تلاش میں لگایا گیا ہے ۔ وجے پورا (دیہی) پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔