بنگالورو//کرناٹک میں پارٹی کی کامیابی سے سرشار بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے کہا ہے کہ سنگھ پریوار کے کیڈر نے کافی مدد کی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی کرناٹک جیسے علاقہ میں پریوار نے کافی مدد کی۔انہوں نے بی جے پی کی اس کامیابی پر کرناٹک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ اس کاسہرا وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کی ریاستی قیادت ،پارٹی کے کارکنوں،آرایس ایس کیڈر کی سخت جدوجہد کے سر بھی جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے جنوبی ہند کے مارچ کا آغاز ہوگیا ہے ۔اسی دوران کرناٹک میں پارٹی کے انچارج پرکاش جاویدکر نے کہا کہ کرناٹک کے عوام بہتر حکمرانی چاہتے ہیں ، اسی لئے انہوں نے بی جے پی کو منتخب کیا ۔یہ پارٹی کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔کانگریس ، ایک کے بعد دوسری ریاست میں شکست سے دوچار ہورہی ہے ور ہم ایک کے بعد دوسری ریاست میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔یواین آئی