نئي دہلی//کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے 11 امیدواروں کی آخری فہرست آج جاری کردی، جس میں وزیر اعلی سدارمیا کا نام بھی شامل ہے ۔ کانگریس کے 11 امیدواروں پر مشتمل یہ دوسری حتمی فہرست ہے ، جن میں پہلی فہرست کے پانچ امیدواروں کو تبدیل کرکے نئے امیدوار شامل کئے گئے ہیں۔ اس فہرست میں وزیر اعلی سدارمیا کا نام بھی شامل ہے ، جو پہلی فہرست میں اعلان کئے گئے ڈاکٹر دیوراج پاٹل کی جگہ پر باڈامی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے ۔ جبکہ ایچ پی راجیش کو محترمہ کے ایل پشپا کی جگہ جگلور ایس ٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ اس فہرست میں ٹیپتور، مالیشورم اور مادھیری حلقوں کے امیدوار بھی بدلے گئے ہیں۔ ریاست کی 224 رکنی اسمبلی کے لئے 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یو این آئی