عظمیٰ نیوز سروس
شوپیاں//کرشی وگیان کیندر شوپیان میں ’مشروم کی پیداوار‘ پرایک ہفتے پر مشتمل دو ورکشاپ ورکشاپ منعقد کئے گئے۔انٹرپرینیورشپ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ESDP)کے تحت یہ ورکشاپ منعقد کرنے میںمرکزی وزارت برائے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکا تعاون شامل تھا۔’ مشروم کی کاشت اورکاروباری ترقی ‘کے موضوع پر دو تربیتی پروگرام مکمل کئے گئے جن میں نامیاتی کاشتکاری پر دیہی نوجوانوں کیلئے ہنر مندی کا تربیتی پروگرام (STRY) مینیج حیدرآباد اور سمیٹی،ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن زرعی یونیورسٹی نے اشتراک کیا جس کا مقصددیہی نوجوانوں اور خواہشمند کاروباری افراد کو اہم مہارت فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپوں میںماہرین کی جانب سے جانکاری فراہم کی گئی ۔