محتشم احتشام
پونچھ//کرشنا گھاٹی پریمیئر لیگ (دوسرا ایڈیشن) 2025-26 کے چھٹے روز اسپورٹس گراؤنڈ جھلّاس میں شائقین کرکٹ نے سنسنی خیز مقابلوں سے خوب لطف اٹھایا۔ دن بھر جاری رہنے والے تین میچوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ ٹورنامنٹ کا دسواں میچ فردوس کرکٹ کلب بمقابلہ سنکھ قلندر کرکٹ کلب کے درمیان ہوافردوس کرکٹ کلب نیٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 15 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ جواب میں سنکھ قلندر کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں 77/5 پر محدود رہی۔ زاہد علی کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گیارہواں میچ رفیعان کرکٹ کلب اور پونچھ کرکٹ کلب کے درمیان ہوا۔رفیعان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 15 اوورز میں 135 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پونچھ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 71 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فیصل شیخ زاہد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کا بارھواں میچ اسٹار وائپرز بمقابلہ کرشنا گھاٹی ٹائیگرز ہوا۔اسٹار وائپرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 126 رنز بنائے۔ کرشنا گھاٹی ٹائیگرز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 13.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ امان کھتری کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بتا دیں کہ یہ ٹورنامنٹ ننگی ٹکری بٹالین کی جانب سے کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیرِ اہتمام آپریشن صدبھاوَنا کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ بیدار کرنا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔کل کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 965 تماشائیوں نے میدان میں آ کر میچز دیکھے، جب کہ آن لائن ناظرین کی تعداد قابلِ ذکر رہی۔واضح رہے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 16 نومبر 2025 سے جھلّاس اسپورٹس گراؤنڈ میں شروع ہوں گے۔