مینڈھر//مینڈھر کے کر شنا گھاٹی سیکٹر میں سو مو ار کی صبح پا کستا نی فوج کے گھات لگاکر کئے گئے حملے سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور ایک بی ایس ایف اہلکارہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق پا کستا نی افو اج نے دو بھا رتی چوکیو ں پر زور دار فا ئر نگ کر نے کے بعداہلکاروں پر گھا ت لگا کر حملہ کیا جس د وران فوج اور بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ۔یہ حملہ تب کیاگیاجب فوجی اہلکار حد متارکہ پر گشت کررہے تھے ۔ذرائع کاکہناہے کہ دو اہلکاروں کی لاشوںسے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان کے جسم کے انگ کاٹ دیئے گئے ۔دفاعی ترجمان کے مطا بق پا کستانی افو اج نے گھا ت لگا کر اہلکاروں پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ مرنے والے اہلکاروں کے جسم سے انگ کا ٹ دیئے گئے ہیں۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار پر مجیت سنگھ 22سکھ لائی اورحو لدار پر یم ساگر 200بٹا لین بی ایس ایف کے طور پر ہوئی ہے۔وہیںزخمیوں کو نازک حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پو ر منتقل کیا گیا ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس نے پیر کی صبح8بجکر25منٹ پرپونچھ ضلع میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میںفوج اور سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ شروع کی ۔یہ واقعہ کیرنی علاقے میںکرپان وَن نامی پوسٹ کے نزدیک پیش آیا۔اس پوسٹ پر فوج کی22سکھ رجمنٹ اور بی ایس ایف کی200بٹالین سے وابستہ اہلکار تعینات رہتے ہیں۔اس واقعہ کولیکر فوج کی شمالی کمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پونچھ حملے میں مارے گئے دونوں اہلکاروں کی لاشیں بری طرح سے مسخ کی گئی تھیں۔بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بغیر کسی اشتعال کے دو اگلی چوکیوں پر مارٹر اور راکٹ برسائے ۔بیان میں بتایا گیا کہ گولی باری کے دوران ہی سرحد پار سے ’بارڈر ایکشن ٹیم‘( BAT) کی جانب سے دو چوکیوں کے درمیان گشت کررہے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس دوران فوجی روایات کے برخلاف مارے گئے اہلکاروں کی لاشیں مسخ کی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اورفوج ضرور اس کا بدلہ لے گی۔دریں اثناء پاکستان نے فوجیوںکی لاشو کو مسخ کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہ تو کوئی خلاف ورزی کی گئی اور نہ ہی بٹل سیکٹر میں بارڈر ایکشن کی جانب سے کوئی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارت نے الزام لگایا ہے کہ دو فوجیوں کی لاشوں کا بے حرمتی کی گئی۔