سرینگر //کرسو رراجباغ میں آوارہ کتوں نے دھشت مچارکھی ہے اور لوگ صبح اور شام گھروں سے باہر نکلنے میں بھی ڈر محسوس کرتے ہیں ۔ مقامی لوگ محکمہ مونسپلٹی کے خلاف سراپہ احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کتوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے اقدمات اٹھائے جائےں۔ مشتاق احمد شیح نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کرسو بنڈ پر صبح اورشام کو عام شہری اور نمازی گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کرتے ہیں کیونکہ اس علاقے میں صرف کتوں کا ہی راج ہے ۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ایک طرف سرکار یہ دعوے کر رہی ہے کہ شہر سے کتوں کو ٹھکانے لگانے کے اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔مشتاق احمد نے بتایا کہ ان کتوں نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔انہوںنے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ راجباغ اور کرسو سے کتوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے اقدمات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔