سر ی نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے یہاں اِنسٹی چیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ میں کرسمس کے موقعہ پر تقریبات کا اہتمام کیا جس میں وادی کے مختلف حصوں سے تخلیقی بیکرس نے اَپنے رنگین کرسمس تھیم والے کیک بناکر اَپنی صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔23؍ دسمبر کو شروع ہونے والا کیک پکانے کا مقابلہ کل اِختتام پذیر ہو اجس میں 8شرکأ فائنل رائونڈ میں پہنچے ، فائنل رائونڈ کے شرکأ کو 20,000 نقد اَنعامات اور مومنٹوز سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ناظم سیاحت کشمیر جی این اِیتو اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔مسیحی برادری کے اَفراد نے خصوصی دعائوں ، کیرول میں شرکت کی او رشرکأ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، محبت اور اِنسانیت سے ہمدردی کے لئے دعا کی۔