Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

Towseef
Last updated: June 30, 2025 11:38 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

’اسٹنٹ ‘یعنی کرتب دکھانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف پولیس نے ہر سو مہم چھیڑ رکھی ہے۔پولیس نے کہا کہ بائیک کی رفتار کا مزا جان لیوا ہے اور اسٹنٹ و کرتب دکھانے کے چکر میں نوجوان حادثوں کا شکار ہوتے ہیں، اس جان لیوا شوق پر روک لگانے کیلئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی ۔پولیس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوںکی نشو ونما پر خاص نظر گزر رکھنے کے علاوہ کم عمری میں انہیں گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔

غور طلب ہے کہ سرینگر کی سڑکوں پر موت سے پنجہ آزمائی کا یہ رقص کھلے بندوں جاری ہے۔شوقیہ کرتب گری سے شروع ہونے والایہ سلسلہ اب باضابطہ ایک جوے اور جنون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور روزانہ ہزاروں روپے کا سٹہ ان کرتب گروں پر لگایا جاتا ہے۔یہ کرتب گر سماجی رابطہ کی ویب گاہوں پر اپنے کرتبوں کی تصویریں جاری کرتے ہوئے لوگوں سے داد بٹورنے کے لالچ میں اپنے کرتبوں کی نہ صرف عکس بندی کرتے ہیں بلکہ ویڈو گرافی کر کے فیس بک، ٹوئیٹر اور یوٹیوب جیسی ویب گاہوںپر جاری کرتے ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کرتب دکھانے والوں میںسے اکثر ابھی بلوغت میں نہیں پہنچے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہوتی۔عوام بھی ان کرتب گروں کے حیرت ناک کرتب دیکھ کر خوف زدہ اور تنگ آچکی ہے ۔شہر کا ہر سنسان علاقہ ان بائیک گینگوں کی آماجگاہ بن گیا ہے جہاں پر بغیر کسی روک ٹوک کے یہ نوجوان اپنی جانوں پر کھیلتے ہیں۔ان میں سے 90فی صد نوجوان ابھی 18سال کی عمر کو بھی نہیں پہنچے ہوئے ہیں اور بس چند لمحے کے جوش کیلئے یہ خطر ناک کرتب کرتے ہیں۔ان کرتب گروں کے پاس جدید ترین موٹر بائیک ہوتیں ہیں جن میں کرتب کرنے کیلئے تبدیلیاں کی گئی ہوتی ہیں۔یہ ممکن ہی نہیں کہ یہ بچے اتنا پیسہ خودخرچ کرتے ہوں۔یہ واضح ہے کہ ا ن کو یہ بائیک خریدنے ، اس میں تبدیلیاں کرنے اور تیل کا پیسہ اپنے والدین سے ہی ملتا ہے اور پھر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہی والدین اس وقت ہائے واویلا کرتے ہیں جب ان کے بچوں کو کوئی چوٹ لگتی ہے۔ موٹر بائیکوں پر کرتب دکھانے والے یہ نوجوان بلوارڈ، فور شور روڈ، گپکار،راج باغ اور90فٹ روڑ پرکھلے بندوں نظر آجاتے ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان سڑکوں پر دوسری گاڑیوں اور عام راہگیروں کی آمدورفت کا بھی لحاظ نہیں رکھا جاتا جس وجہ سے نہ صرف یہ نوجوان خود بلکہ دوسرے لوگ بھی خطرے کی زد میں آجاتے ہیں۔سماجی رابطہ کی ویب گاہوں کا جائزہ لیا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان سب حرکتوں کے پیچھے خود ستائش کا جذبہ کار فرما ہے۔یہ نوجوان اپنے ’دلیرانہ ‘کرتبوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال کر نہ صرف صنف مخالف کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ لوگوں سے داد بٹور کر خود کو بہتر تصور کرنے کی تاک میں ہوتے ہیں ۔

وقت آچکا ہے کہ جب والدین کو ایسے بچوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ورنہ ایسے ہی جنازے نکلتے رہیں گے اور یوں ہی ماتم چلتا رہے گا۔یہاں ٹریفک پولیس محکمہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہر میں کرتب بازی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کرے۔اس ضمن میں جہاں ایسے نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لانا ایک حل ہوسکتا ہے وہیں لائسنسوں کی اجرائی کا عمل بھی فول پروف بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا لائسنس حاصل نہ کرسکے ۔وقت کی پکار ہے کہ دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے ایسی کرتب بازی کرنے والے نوجوانوں کی فوری اصلاح کی جائے اور انہیں راہ راست پر لانے کے جتن کئے جائیں ورنہ یہ تشویشناک رجحان ایک ناسور بن جائے گاجس کا پھر کوئی سدباب نہیں ہوسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025
اداریہ

! روڈ اور ٹنل منصوبوں کی منظوری | دیرینہ مانگیں پوری،نئی امیدیں پیدا

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?