عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کل جموں و کشمیر کرایہ داری بِل 2025 منظورکیا۔یہ بِل وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، تعلیم اور سماجی بہبودسکینہ ایتو نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے ایوان میں پیش کی۔یہ بل جو کرایہ داری اتھارٹی قائم کرنے کے لئے ہے تاکہ کرایہ داری کے لئے جائیداد کے کرایہ کے قواعد کو منظم کیا جا سکے، مالک مکان اور کرایہ دار کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور تنازعات کے حل کے لئے تیز اور مؤثر فیصلہ سازی کا طریقہ کار فراہم کیا جا سکے اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کے لئے بل (ایل اے بِل نمبر 4 آف 2025) ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کیا ۔رُکن قانون سازا سمبلی نظام الدین بٹ نے بِل میں ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا کہ بل کے شق 32 (2) میں الفاظ ’تیس دن‘ کی جگہ ’نوے دن‘لکھا جائے۔ تاہم یہ تجویز صوتی ووٹ کے ذریعے رد کی گئی۔
 
								 
			 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		