جموں//کرانتی دل جموں کشمیر نے پرائیویٹ سکولوں پر داخلے کے نام پر لوٹ کھسوٹ کاالزام عائدکرتے ہوئے حکومت سے نجی تعلیمی اداروں کے فیس ڈھانچے کی وضاحت کرنے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کرانتی دل کے صدرپریتم شرما نے کہاکہ پرائیویٹ سکول طلباء سے ایڈمیشن، وردی کے نام پر غیرضروری رقومات حاصل کرکے لوٹ کھسوٹ کررہے ہیں جوکہ ناانصافی ہے۔انہوں نے یوگی حکومت کی طرف سے لیے گئے فیصلوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کنٹریکچول لیکچراروں کے مطالبات کوجائزٹھہراتے ہوئے حکومت سے ان کی مانگیں پوری کرنے پرزوردیا۔اس دوران پریس کانفرنس میں وجے کمار، ٹھاکر کرنیل چند ، اکھل گنڈوترہ، ترون گپتا، نیرج دھمن ، امت میریا، راجندر بھگت، سچن شرما ، انل شرما ودیگران بھی موجودتھے۔