کپوارہ // جنگجوئوں نے اتوار کو کرالہ گنڈ ہندوارہ پولیس تھانے پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ رات کے قریب 8بجکر 10منٹ پر جنگجوئوں نے پولیس تھانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور تھانے پر ایک ہتھ گولہ پھینکا و دیوار سے لگ کر تھانے سے دور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔البتہ بعد میں فورسز نے آس پاس علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کی۔