کرالہ گنڈ میں 2نوجوان گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
کپوارہ//اشرف چراغ //کرالہ گنڈ پولیس نے دو نوجوانو ں کو کرکٹ میچ کے دوران نعرئہ بازی کی پاداش میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جس کے نتیجے میں علاقہ میں پولیس کی اس کاروائی کے خلاف زبردست غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔کرالہ گنڈ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ 27جولائی کو ہانگہ علاقہ میں شیر خان سپورٹس کلب اور ہانگہ کی ٹیم کے درمیان فٹ بالمیچ تھا جس کے دوران کرالہ گنڈ کی ٹیم نے میچ جیتا ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ میچ کے بعد وہا ں پر تماشائیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام اور آ زادی کے حق میں نعرئہ بازی کی اور بعد میں چلے گئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران نعرئہ بازی کی پاداش میں کرالہ گنڈ پولیس نے شیر خان سپورٹس کلب کرالہ گنڈ کے کپٹین اعجاز احمد خواجہ اور دوسرے کھلاڑی امتیاز احمد خواجہ کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ دوسرے کھلاڑیو ں کی تلاش جاری ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ کپٹین اعجاز اور دوسرے کھلاڑی امتیاز کی گرفتاری کے بعد دیگر نوجوانوں میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی اور وہ پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کی اس کاروائی کے خلاف سخت غم و غصہ کے اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور نوجوانو ں کی گرفتاری کی عمل سے گریز کریں ۔مصیب نامی کھلاڑی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ایک طرف سر کار سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے بلند بانگ دعویٰ کرتی ہے تو دوسری طرف میچ کے دوران کھلاڑیو ں کی گرفتاری بلا جواز ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ تماشائیو ں کی نعرہ بازی پر کھلاڑیو ں کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ا س حوالے سے ایک پولیس آفیسر نے بتا یا کہ میچ کے بعد کھلاڑیو ں نے ملک  مخالف نعرئہ بازی کی اور وہا ں املاک کی تو ڑ پھو ڑ کی ۔انہو ں نے بتا یا کہ ٹیم کے دو کھلاڑیو ں کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور ابھی پولیس تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے ۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *