سرینگر// مشتبہ جنگجوئوں نے کل شام دیر گئے پولیس اسٹیشن کرالہ کھڈ پر گرنیڈ پھینکا جو تھانے کے باہر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کے باہرپارک کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔گرنیڈ حملے کے بعد فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کی اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کی،علاقہ میں رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی ۔